• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام بااختیار بنانے سے متعلق درخواستیں، سماعت سے جسٹس فیصل آغا کی معذرت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نظام کو بااختیار بنانے کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی جبکہ جسٹس فیصل آغا نے سماعت سے معذرت کرلی،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ یہ کیس وہی بینچ سنے گا جو پہلے سماعت کرچکا، بیرسٹر صلاح الدین احمد، طارق منصور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے بیرسٹر صلاح الدین احمد سے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ میں حافظ نعیم الرحمٰن کا وکیل ہوں، طارق منصور ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری استدعا ہے شیڈول جاری ہوچکا، جلد سماعت کے لیے رکھا جائے، عدالت نے سماعت 7جون کے لئے ملتوی کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید