• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض آسٹریلین کرکٹرز کا دورہ سری لنکا سے دستبرداری پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث آسٹریلیا کے کچھ کرکٹرز آئندہ ماہ ہونے والے دورے سے دستبردار ہونے پر غور کررہے ہیں۔کرکٹرز کا مؤقف ہے کہ سری لنکا کو پیٹرول کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ، ادویات کی کمی اور افراط زر کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جون جولائی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد ہی پاکستانی ٹیسٹ سیریز اور ایشیا کپ کے بارے میں فیصلہ ہوسکے گا۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کسی کرکٹر نے دورے سے دستبردار ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے، دورہ اب تک شیڈول کے مطابق طے ہے۔ سی ای او آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کچھ کرکٹرز نے اخلاقی طور پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید