• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچ انٹرنیشنل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،1300سے زائد مریضوں کے ٹیسٹ سکرینگ

ملتان( سٹاف رپورٹر )بچ انٹرنیشنل ہسپتال ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر طبقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،میڈیکل ڈائریکٹر بچ ہسپتال ڈاکٹر کامران بابر نےکیمپ کی نگرانی کی، 1300سے زائد مریضوں کےیورک ایسڈ اور ہڈیوں کی کمزوری کی جانچ بلند فشار خوں، خوں مین چکنائی کی مقدار، خون میں شکر کی مقدار اور ہڈیوں کی کمزوری جانچنے کے مفت ٹیسٹ سکرینگ کی گئی ، 100فیصدمفت معائنہ فیس کیساتھ ریڈیولوجی پر 50فیصد اور پیتھالوجی پر 20فیصد اور فارمیسی پر 10فیصد رعایت فراہم کی، ہسپتال اور دوا ساز کمپنیوں کے اشتراک سے مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،ایک روز جاری رہنے والے کیمپ میں تقریباً 1300 افراد نے کنسلٹنسی اور ٹیسنگ کی سہولیات سے استفادہ کیا،کیمپ میں 27 مختلف شعبہ جات کے 71 ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی اور فری میڈیکل کیمپ میں ملک نور اصغر بچہ، یاسر بچہ ، شہزاد گیلانی کیمپ کا دورہ کیا،بچ ہسپتال ملتان کے سی ای او اور بانی یاسر بچہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں اور دیکھ بھال کرنے والوں کو معیاری اور محفوظ ماحول میں طب کی جدید تشخیص اور دیکھ بھال فراہم کرنے کے اپنے عزائم کا اعادہ کیا،پی آر او شہزاد گیلانی نے مستقبل میں بھی فری کیمپس کے تسلسل کے لئے اپنی امیدیں وابستہ کیں۔
ملتان سے مزید