ملتان(سٹاف رپورٹر)تکنیکی خرابی کے باعث ملتان سمیت پنجاب بھر میں ریسکیو ہیلپ لائن سروس بند ہوگئی جس پر ریسکیو کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے پی ٹی سی ایل نمبرز جاری کئے گئے بعد ازاں خرابی کو دو کردیا گیا ،گزشتہ روز شام 5 بجے کے قریب ریسکیو کی ہیلپ لائن سروس تکنیکی خرابی کے باعث خراب ہوگئی جس پر پی ٹی سی ایل نمبرز جاری کئے گئے تاہم 2 گھنٹے کے دوران ہی خرابی کو دور کر لیا گیا اور سروس بحال کردی گئی۔