• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں جعلی مشروبات تیار کرنیوالی فیکٹری سیل

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا جعلساز مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری۔ بی ایف اے حکام نےپشتون آباد میں معروف برانڈز کی جعلی مشروبات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی۔ مذکورہ فیکٹری سے جعلی مشروبات بنانے والی مشینیں ، ہزاروں خالی بوتلیں، جعلی لیبلنگ کا سامان ، مضر صحت کیمیکل اور ہزاروں لیٹر جعلی و مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا گیا۔ فیکٹری میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کوکاکولا، ڈیو، سپرائیٹ، فینٹا اور اسٹنگ کی جعلی اور مضر صحت اجزاء سے تیار کردہ کولڈرنکس تیار کرکےشہر سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں فروخت کی جاتی تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے محمد نعیم بازئی نے اس ضمن میں کہاکہ مضرصحت اور جعلی مشروبات بنانے پر فیکٹری مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ، شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے گلی محلوں میں قائم غیر قانونی و جعل ساز فیکٹریوں سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کریں ۔
کوئٹہ سے مزید