لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نےحمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے چوہدری پرویز الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع نہ کروانے پر وزیر اعلی حمزہ شہباز،پنجاب حکومت اور ڈپٹی اسپیکر کو فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا، اسپیکراورPSOٹو گورنر کو بھی جرمانے ہوئے، عدالت نے کہا کہ سوال اکثریت کا نہیں،سوال یہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں،نیوز ایجنسیوں کے مطابق سپیکراورPSOٹو گورنر کو بھی جرمانے کئے گئے ہیں، عدالت نے کہا کہ سوال اکثریت ہونے یا نہ ہونے کا نہیں، سوال یہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں،اگر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق ماضی سے ہوا تو ساری صورت حال واضح ہوجائے گی،عدالت نے ہدایت کی کہ جرمانہ کی رقم لاہور ہائیکورٹ بار کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے، عدالت نے 30مئی تک وزیر اعلی پنجاب کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی ،عدالت نے ریمارسک دیئے کہ عداکت کسی کے کہنے پر نہیں چلے گی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔