• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان دماغی توازن کھو چکے، قوم نے انہیں مسترد کردیا، قاری عثمان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء اور ضلع کیماڑی کراچی کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ دارالحکومت میں آگ کے شعلے بھڑکانے والے عمران خان دماغی توازن کھو چکے ہیں، 20سے 30لاکھ لوگوں کا چھکا مارنے والا 30ہزار لوگ جمع نہ کرسکا، قوم عمران خان کو مسترد کرچکی اور بار بار دھوکہ نہیں کھائے گی، مارچ کے دوران ملک بھر خصوصا اسلام آباد میں جو گھیراؤ جلائو کا بازار گرم کیا گیا پاکستانی تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی۔