کراچی(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے 3 مئی کو نشترپارک کراچی میں منعقد ہونے والے جلسے کے حوالے سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کو باقاعدہ دعوت نامے پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، علامہ صادق جعفری نے جمیعت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی احمد نورانی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جلسے میں شرکت کی دعوت دی،علامہ صادق جعفری نے کہا کہ یہ جلسہ شہدائے مقاومت سے وفاداری اور مظلومین کی حمایت کے عزم کی تجدید کا مظہر ہوگا۔