• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کالونی میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، شاہین کمپلیکس چوک اور اطراف میں ٹریفک جام ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے کالونی میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف پیر کو علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا جس کے باعث شاہین کمپلیکس چوک اور اطراف میں ٹریفک جام ہو گیا اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، آئی آئی چندریگر روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت گرم موسم میں بھی گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، متعلقہ اداروں سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید