کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ڈکیت بے لگام ہو گئے،تھانہ بلال کالونی کی حدود میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان گھر کے باہر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے،شہریوں کے مطابق علاقے میں ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں اور شہری عدم تحفظ کا شکارہیں۔