• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی ریٹ میں اضافے سے مالیاتی اخراجات بڑھیں گے، مرزا اختیار بیگ

کراچی( جنگ نیوز) رکن قومی اسمبلی، رکن قائمہ کمیٹی خزانہ اور ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بینکنگ کے رکن ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے اسٹیٹ بنک کی جانب سے پالیسی ریٹ میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مالیاتی اخراجات اور پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ کاروباری برادری سنگل ڈ یجٹ شرح سود کا مطالبہ کرتی رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ اوورسیز انویسٹر ز چیمبرز آف کامرس ، ایف پی سی سی آئی ، کے سی سی آئی اور دیگر صنعتی اداروں نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے پہلے سے بھڑکتی آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے جو برآمدی مساقبت کو متاثر کرے گا، ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی سخت مالیاتی پالیسی ملک کی جی ڈی پی اور معیشت کو نقصان پہنچائے گی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید