کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز نے زیبو گوٹھ بلوچ کالونی اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ʼʼدارو گروہʼʼ سے تعلق رکھنے والے 5 کارندوں اصغر عرف باغیچہ، عبدالوحید عرف سنیل، ظہور عرف علی، گلزار عرف کُراڑو اور عرفان علی کر گرفتار کرکے 3 موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ لاڑکانہ،اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 3 سے 4 سا ل میں تقریباً 200 سے زائد موٹرسائیکلیں، 400 موبائل فونز اور تقریباً 50 سے 60 لاکھ روپے چھیننے میں ملوث ہیں۔