• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا سے تجدید عہد، اتوار کو نشتر پارک میں جلسہ ہوگا، ایم ڈبلیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے جنرل ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ 3 مئی اتوار کو نشتر پارک میں شہید رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور شہدائے راہِ مقاومت سے تجدید عہد کے لیے شیعہ جماعتوں کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جنرل ورکر اجلاس میں جلسے کی تیاریوں، عوامی رابطہ مہم، استقبالیہ کیمپوں، ضلعی و یونٹ سطح پر متحرک تنظیم سازی اور بھرپور عوامی شرکت یقینی بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،علامہ احمد اقبال رضوی نے یکم مارچ کو کراچی امریکی قونصلیٹ میں موجود میرینز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شیعہ نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا مقدمہ امریکی سفیر کے خلاف درج کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید