• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردارادا کریں، حفیظ خان

لوٹن (شہزاد علی) مسئلہ کشمیر برطانیہ نے حل طلب چھوڑا تھا اس لیے اس پر برطانوی اپنی اخلاقی ذمہ داریاں محسوس کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئےاپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایک انگریز دانشور جان کے ساتھ ایک نشست میں لیبر پارٹی کے متحرک ورکر راجہ حفیظ خان، میرپور ڈگری کالج کے سابق پرنسپل اور کشمیر اسٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ اور تحریک اساتذہ کشمیر کے علاوہ اقبال موومنٹ برطانیہ کے روح رواں پروفیسر راجہ عارف خان اور مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری اور سابق برمنگھم کونسلر ماسٹر راجہ سلیمان خان نے کیا ۔جان جو تاریخ کا گہرا مطالعہ رکھتے ہیں انہوں نے کمیونٹی شخصیات سے کشمیر کے مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر گفت و شنید کی۔
یورپ سے سے مزید