• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو واپس جانے کیلئے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی ،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مارچ ناکام ہوگیا تو حکومت صبح سے ان کے ساتھ مذاکرات کیوں کررہی تھی.

عمران خان کو واپس جانے کیلئے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی،پی ٹی آئی پاکستان میں لاڈلی جماعت ہے، پی ٹی آئی کو پاکستان میں جو سہولتیں ملتی ہیں وہ کسی کو میسر نہیں ہیں، ن لیگ لوگوں کو عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے سے روکنے میں کامیاب رہی.

حکومت نے کسی قانون کی خلاف ورزی سے پہلے ہی پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر دھاوا بولا، عمران خان خیبرپختونخوا حکومت ہونے کے باوجود خاطر خواہ لو گ نہیں نکال سکے،خصوصی نشریات میں سینئر تجزیہ کار حامد میر،شاہزیب خانزادہ، ریما عمر،شہزاد اقبال اور ارشاد بھٹی نے اظہار خیال کیا۔

 سینئرصحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان واپس پشاور چلے گئے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکے، عمران خان بیس لاکھ لوگ نہیں لاسکے تو یہ ان کی ناکامی ہے لیکن حکومت بھی اپنے دعوؤں میں ناکام ہوئی ہے، حکومت اور دیگر بہت سے لوگ عمران خان سے بات چیت کیوں کررہے تھے، ڈی چوک سے چائنا چوک تک لوگ تھے ، انہوں نے علاقے اور گرین بیلٹ کا حشر خراب کردیا ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مارچ ناکام ہوگیا تو حکومت صبح سے ان کے ساتھ مذاکرات کیوں کررہی تھی، عمران خان ایسے ہی واپس نہیں گئے تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید