• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر شاہ کا پنجاب کے شہید کانسٹیبل کے بچوں کی کفالت کا اعلان

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لاہور میں کریک ڈائون کے دوران شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کے بچوں کی کفالت کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کل رات شہید ہونیوالے کانسٹیبل کمال کے تمام بچوں کی اگلے 10 سال تک کفالت کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ کمال ڈاکو نہیں تھا بلکہ اقتدار پر ڈاکہ مارنے والے ڈاکوؤں کی راہ میں رکاوٹ تھا، فرض کی تکمیل کی خاطر کھڑے ہونے والے ہر سپاہی ،ہر جوان کو سلام۔

اہم خبریں سے مزید