• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کوحکومتی ریلیف، یوریا کھاد کی قیمت میں 389 روپے کمی

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر)حکومت نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے یوریا کھاد کے پچاس کلو تھیلے کی قیمت میں 389روپے تک کی کمی کردی، پچاس کلو تھیلے کی قیمت 1768روپے مقرر،عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی ہوگی،کھاد کے پچاس کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 1768روپے مقرر کردی گئی جس کا ٹیفکیشن جاری کردیا گیا،قیمت کا اطلاق فوری ہوگا اور قیمت سات جولائی 2022تک نافذالعمل رہے گی،نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کیلئے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو بھجوا دیا گیا ہے، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں پروڈیوسرز،ڈیلرز،ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کیخلاف کارروائی ہوگی، حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید