• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا بنیادی مرکز دھاماں سیداں کا دورہ

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے بنیادی مرکز صحت دھاماں سیداں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مرکز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور چھوٹے بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں والدین کو آگاہی دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بچوں کے والدین صحت محافظ ٹیم کو تعاون فراہم کریں۔ بنیادی مرکز دھاماں سیداں کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ماجد وحید گوندل نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
اسلام آباد سے مزید