• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمسٹ ایسوسی ایشن نشتر روڈ کا میڈیکل سٹو رز پر ڈکیتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان کیمسٹ ایسوسی ایشن نشتر روڈ کے عہدیداران نے میڈیکل سٹو رز پر ڈکیتی کی واردات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک امین کمبوہ،چیئرمین نوید بھٹی،ظفرنے کہا کہ ملتان بھر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں ، اگر یہی صورتحال رہی تو عوامی و تجارتی حلقے ضلعی انتظامیہ کے خلاف راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے اور جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آ ر پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ مارکیٹ میں پولیس گشت بڑھایا جائے اور تاجروں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
ملتان سے مزید