• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن بجٹ میں 50فیصد کٹوتی کی تجویز تشویشناک ہے،اسفندیار ربانی

پشاو ر(خصوصی نامہ نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور اسفندیار ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں50فیصد کٹوتی کی تجویز تشویشناک ہے، تعلیمی بجٹ میں کٹوتی نئی حکومت کی تعلیم دشمن پالیسیوں کی عکاس ہے،حکومت غیر ضروری اخراجات میں کمی کی بجائے تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جامعات پہلے ہی سے مالی بحران سے دوچار ہیں ایچ ای سی کے بجٹ سے مزید کٹوتی اعلی تعلیم کے شعبہ کو تباہ کردے گی،بجٹ کٹوتی کی وجہ سے جامعات میں ریسرچ پراجیکٹ اور طلبہ سکالرشپس شدید متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جامعات کے بجٹ میں کٹوتی کی وجہ سے ملک بھر کی جامعات کا تعلیمی نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہےتعلیمی بجٹ میں کٹوتی سے ملکی معیشت کو استحکام نہیں دیا جا سکتاحکومت تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے فیصلہ پر نظر ثانی کرے بصورتِ دیگراس کے خلاف شدید مزاحمت کی جائے گی۔
پشاور سے مزید