• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں منکی پاکس اپنے ڈیرے جما رہی ہے، ڈاکٹر ایڈم کچارسکی

راچڈیل (نمائندہ جنگ) لندن اسکول آف ہائیجن اینڈ ٹراپیکل میڈیسن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ایڈم کچارسکی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد منکی پوکس خطرناک وبا ہے جو برطانیہ اور یورپ میں ڈیرے جما رہی ہے ،وائرس عام طور پر افریقہ کے علاقوں تک محدود ہے لیکن اب دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے مگر اس بات کا امکان کم ہے کہ موجودہ منکی پاکس کی وبا کوروناجیسی وبا کی طرح پھیلے کیونکہ یہ طویل قریبی رابطے سے پھیلتی ہے، وبائی امراض کے ماہر جو برطانیہ کے سائنسی مشاورتی گروپ برائے ایمرجنسیز (سیج) کے رکن بھی ہیں، نے خبردار کیا کہ سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ معاملات کچھ جگہوں پر ختم نہیں ہوں گے کسی بھی مسلسل ٹرانسمیشن سے یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ وائرس جو چیچک سے متعلق ہے ،پالتو جانوروں میں منتقل ہو سکتا ہے یعنی اگر انفیکشن کے مستقل ذخائر موجود ہوں گے جیسا کہ افریقہ میں ہیں،منکی پاکس کی وباسے دنیا کے 20 ممالک متاثر ہوئے ہیں ، فن لینڈ ، ارجنٹائن ، بولیویا اور سوڈان مشتبہ معاملات کی تحقیقات کر رہے ہیں،ابھی تک مغربی اور وسطی افریقہ سے باہر کے معاملات مٹھی بھر لوگوں تک محدود تھے جو براعظم سے سفری روابط رکھتے ہیں۔ڈاکٹر کچارسکی نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں کہا کہ میرے لیے منکی کی بیماری کا سب سے بڑا خطرہ یہ نہیں ہے کہ یہ تیزی سے ایک وبائی مرض میں تبدیل ہو جائے گی، اس کے بجائے خطرہ یہ ہے کہ ابتدائی سپر اسپریڈنگ ایونٹس اور توجہ مرکوز کنٹرول کی کوششوں کے بعد کیس نمبر سست ہوجائیں گے لیکن بعض مقامات پر ختم نہیں ہوں گے، ٹرانسمیشن نئی جگہوں پر باہمی رابطے کے نیٹ ورک کے انتہائی جڑے ہوئے حصوں کے ذریعے جاری رہے گی اور اس وجہ سے انسانوں میں دوبارہ پھیلنے کا مزید خطرہ ہے ،موجودہ وبا جو پہلی بار 6 مئی کو نائیجریا سے برطانیہ کے ایک مسافر میں پائی گئی تھی، کو کئی سپر اسپریڈر ایونٹس سے منسلک کیا گیا بشمول گران کینیریا میں ہم جنس پرستوں کا میلہ ،بلجیم میں فیٹش فیسٹیول سرفہرست ہیں۔

یورپ سے سے مزید