• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو سخت بنانا ہوگا، بائیڈن

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کے قوانین کو سخت بنانا ہوگا۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب گزشتہ روز ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ کرتے ہوئے 19 طلبہ اور دو اساتذہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔18سالہ حملہ آور بھی پولیس کی جوابی کارروائی میں مارا گیا تھا۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کا حق آئین فراہم کرتا ہے اور اسلحہ لابی اس قانون کے حق میں ہے۔ ادھر کانگریس میں ریپبلکن ارکان صدر بائیڈن کی کوششوں بھی بڑی رکاوٹ ہیں۔ ماضی میں بھی کئی رہنماؤں نے اس قانون میں تبدیلی کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

یورپ سے سے مزید