• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے پلان کی تیاری شروع

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کیلئے پلان کی تیاری شروع کر دی گئی۔ جمعہ کو آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائیگا۔ 17ہزار ایکسٹرا نفری منگوائی جائیگی اور ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے واٹر کینن‘ اے پی سیز کا استعمال ہو گا۔ آئی جی نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔دریں اثنا ء انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے تھانوں میں اوپن ڈور پالیسی اختیار کرنے کا حکم جاری کردیا۔پولیس سٹیشن چوبیس گھنٹے عوام کی سہولت کے لئے کھلے رہیں گے اور عوام کو ایف آئی آر رجسٹریشن کی تمامسہولیات مہیا کی جائیں گی۔ تھانوں میں کسی قسم کی کرپشن، جانبداری اور نامناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔جو پولیس افسر کرپشن میں ملوث پایا گیا اس کی اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید