• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہم کے امتحانی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، کمشنر

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)کمشنر /چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نورالاامین مینگل نے بورڈآفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں پروفیسر غلام محمد جھگڑ سینئر ممبر سپیشل کمیٹی، پروفیسر لیاقت عباسی ممبر سپیشل کمیٹی،محمد عدنان خان سیکرٹری اورپروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے شرکت کی۔ نورالاامین مینگل نے کہا کہ نہم کے سالانہ امتحانی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔امیدواروں کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تمام امتحانی امور کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں۔ پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ خفیہ اداروں سے امتحانی مراکز کی رپورٹس لی جا رہی ہیں۔ تمام پرچہ جات پر ہم نے خفیہ بار کوڈ لگا دیا ہے۔ اگر کوئی کسی ناجائز ذرائع سے بو ٹی مافیا کا آلہ کار بنا تو اس کے خلاف سخت قانونی و تادیبی کارروائی عمل لائی جائے گی ۔ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے کمشنر/ چیئرمین کو نہم سالانہ امتحان سے متعلق بریف کیا۔پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بتایا کہ تمام امتحانی مراکز میں انسپکٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔ بورڈ کے اہلکار و افسران کو بھی حساس امتحانی سنٹر ز پر نگرانی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ جمع کروائیں گے۔
اسلام آباد سے مزید