ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ملتان ڈویژن میں 7کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کی 7ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز ہوئے، تعمیر و مرمت میٹیلڈ روڈ پل فیض بخش تا بسی دھودی والی کیلئے 6.4ملین روپے، بستی حامد پور ، پرائمری سکول خیر پور بھٹہ تہ رضا چوک قاسم بیلہ کی سولنگ اور ٹف ٹائم کیلئے 14.024ملین روپے، سورج کنڈ روڈ تا عباس پورہ چوک تک 0.75کلومیٹر روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 12.43ملین روپے، نادرا آفس تا حیات چوک 1.12کلومیٹر کی تعمیر و مرمت کیلئے 9.345ملین روپے، مچھلی منڈی تا ہمایوں روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 13.72ملین روپے، وہاڑی روڈ تا سوئی گیس روڈ کی تعمیر و مرمت کیلئے 5.017ملین روپے ، وہاڑی روڈ تا لطیف آباد کی تعمیر و مرمت کیلئے 13.746ملین روپے کی سکیمیں نیلام کردی گئی ہیں۔