• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت صوبہ بھر کی ڈیولپمنٹ اداروں کو نئی کالونیز لانچ کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہائوسنگ اربن اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اداروں کو نئی کالونیز لانچ کیلئے3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے تاکہ ڈویلپمنٹ اداروں کے ریونیو میں اضافہ کیا جا سکے ،بتایا گیا ہے کہ ملتان ، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور ، گجرنوالا، سیالکوٹ سمیت دیگر ڈویلپمنٹ اداروں کی جانب سے گذشتہ کئی سال سے نئی ہائوسنگ کالونیز متعارف نہیں کروائی گئیں جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ رئیل اسٹیٹ مافیا کی جانب سے سیکڑوں ہائوسنگ کالونیز متعارف کروائی جا چکی ہیں اور مالکان اربوں روپے کا منافع کما رہے ہیں ،ڈیولپمنٹ اداروں کی مالی حالت بہتر کرنے کیلئے سیکرٹری ہائوسنگ اربن اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی نے تمام ڈویلپمنٹ اداروں کے سربراہان کے ساتھ ویڈیو لنک پر میٹنگ کی اور انہیں ہدایت کی کہ 3 ماہ کے اندر اندر نئی کالونیز متعارف کروائی جائیں ۔
ملتان سے مزید