• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کا مظا ہرہ

پشاور(وقائع نگار)) کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز رنگ روڈ پشاور پر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ 30 جون سے اینٹ بھٹیوں کو بند کرنے کی دھمکی دیدی مظاہرین نے اینٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے مظاہرین کی قیادت آل پاکستان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عبد الحق مہر، صوبائی صدر حامد اللّٰہ فواد، جنرل سیکرٹری اشرف باچا، سرپرست اعلیٰ آئین خان، ضلعی صدر ولی محمد، سینئر نائب صدر یوسف خان جلوزئی، سیکرٹری اطلاعات میر رحمن کر رہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئلے کی قیمت 20 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے فی ٹن کر دیا گیا ہے کوئلے کے نرخ میں اضافے نے بھٹہ خشت مالکان کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور کوئلے کے نرخ بڑھانے کے پیش نظر ایسوسی ایشن نے اینٹوں کی قیمت دس ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار مقرر کر دیا گیا ہے اور جو بھی بھٹہ خشت مالک بارہ ہزار روپے سے کم نرخ پر اینٹ فروخت کریگا اس کی وجہ سے دیگر بھٹہ مالکان کو 60 لاکھ روپے تک نقصان کریگا اسلئے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا اسی طرح 30 جون سے پنجاب سمیت خیبر پختونخوا اور ملک کے دیگر صوبوں میں بطور احتجاج تمام اینٹ بھٹوں کو بند کیا جائیگا جبکہ 30 مئی کو نیا لائحہ عمل بھی دینگے مظاہرین نے کہا کہ حکومت کوئلہ کی قیمتوں میں اضافے پر نوٹس لیں ورنہ بھٹہ خشت مالکان سخت احتجاج پر مجبور ہونگے اور کسی بھی قسم کی نقصان کی زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔
پشاور سے مزید