• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم اضلاع کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘اقبال وزیر

پشاور (جنگ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ریلیف بحالی وآبادکاری اقبال خان وزیر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سمیت تمام ضم اضلاع کے عوام کے مسائل حل کرنا اور تمام سہولیات انکی گھرکی دہلیز پر مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ ضم اضلاع کے عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے محرومیوں کے شکار رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انکے تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عوام کے مسائل سننے کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر شمالی وزیر ستان اور ضم اضلاع سمیت مختلف علاقوں سے آئے افراد کے مسائل سنیں۔ اقبال وزیر نے موقع پر حل طلب مسائل حل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت خدمت کے اس فریضے کو بخوبی انجام دے رہی ہے۔ اقبال خان وزیر نے کہا کہ انکے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے بلا جھجک انکے دفتر آسکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موجودہ وفاقی امپورٹڈ حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز کیا ہے جسمیں شمالی وزیرستان کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بہت جلد اس مسلط شدہ حکومت کا خاتمہ کیا جائیگا۔
پشاور سے مزید