• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان موجودہ کرشنگ سیزن سے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کریگا

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پاکستان اور شوگر انڈسٹری نے پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جمعہ کی سہ پہر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد ذکاء اشرف چوہدری کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شارٹ نوٹس پر میٹنگ کیلئے بلایا جو اپنے ساتھ پی ایس ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حسن اقبال اور دوسرے معاونین کو لیکر آئے۔ پون گھنٹے اس ہنگامی ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی معاونت وفاقی سیکرٹری تجارت صالح فاروقی‘ سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن امداد بوسال‘ وفاقی سیکرٹری خزانہ حمید یعقوب شیخ‘ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی غفران میمن‘ وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹریوں اور جوائنٹ سیکرٹریوں نے کی۔ پون گھنٹے کی ہنگامی میٹنگ کے دوران انتہائی اہم فیصلے کئے گئے۔ وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کے ساتھ مل کر اڑھائی لاکھ ایک مرحلے میں جبکہ مزید اڑھائی لاکھ ٹن چینی دوسرےمرحلے میں برآمد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید