• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں، کامرس چیمبرز، ریگولیٹری ادارے مصالحت اختیار کریں، چیف جسٹس

لاہور (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں، چیمبرز آف کامرس، ریگولیٹری ادارے مصالحتی انداز اختیار کریں، حکومت کو مصالحتی طریقہ کار کے بارے میں موثر قانون سازی کرنی چاہئے،ملک بھر میں مصالحتی انداز سے تنازعات کا حل وقت کی ضرورت ہے، اسے ضلعی عدلیہ اور ضلعی سطح تک فعال ہونا چاہئے، اس حوالے سے تربیت یافتہ ججز، وکلا اور ماہرین مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ عالمی ثالثی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتےہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ روایتی طور پرمقدمات کی بھرمار سے ہمارانظام رک گیا،روایتی عدالتی طریقہ کار میں پٹیشن کے ہمراہ سٹامپ پیپر اور دیگر شواہد ہونالازم ہے ،ثالثی طریقہ کار ہمیں تکنیکی الجھنوں سے نجات دلا کرحتمی نتیجہ تک پہنچاتا ہے، اس طریقہ کار میں تکنیکی بنیادوں پر مقدمہ خارج نہیں ہوتا بلکہ اسے حل کیا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید