• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صورتحال مایوس کن، معیشت تنزلی کی جانب رواں ہے، ماہرین

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )ماہرین معیشت نے کہا ہےکہ پاکستان اس وقت سنگین معاشی صورتحال سے دوچار ہے،معیشت تیزی سے تنزلی کی جانب جارہی ہے ، انسٹیٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کے سی ای او اور چیئرسن ہمایوں اختر خان نے کہا کہ یہ جاننے کی ضرورت ہےکہ ملک باربار معاشی بحران سے کیوں دوچار ہوتا ہےاور اس کو کس طرح سے بحران سےدوچار ہونے سے روکا جاسکتا ہے، ماہر معیشت حفیظ پاشا نے کہا کہ معیشت تیزی سے تنزلی کی جانب جارہی ہے، سینٹرہارون اختر خان نےکہا کہ ملک میں پوٹیشنل موجود ہے لیکن قیادت کا فقدان ہے، برطانیہ کے ماہر معیشت ٹم جونز نے کہاکہ قرضوں کی ری سٹرکچرنگ ہونی چاہیے، ان خیالات کااظہارانہوں نےتھنک ٹینک انسٹیٹوٹ فار پالیسی ریفارمز کے پاکستانی معیشت کو درپیش چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ ویبینارسےخطاب کرتے ہوئے کیا ، ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان کا جی ڈی پی شیئرگزشتہ کئی برسوں سے نیچے ہی جارہا ہے، سرمایہ کاری میں کمی اور برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا، زراعت کا شعبہ تیزی سے سکڑ رہا ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا ہے، ملکی ریونیو کا 78فیصد قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خرچ ہورہا ہے، ، ماہر معیشت حفیظ پاشا نے کہا کہ ہر پاکستانی دو لاکھ روپے کا مقروض ہے۔

اہم خبریں سے مزید