اسلام آباد (نمائندہ جنگ)آئی ایس پی آرنے ایٹمی دھماکوں کی سالگرہ کے موقع پربیان جاری کرتےہوئےکہاہےکہ 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے خطے میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ 24سال پہلے 28مئی1998کو پاکستان نے قابلِ اعتبار کم سے کم جوہری طاقت حاصل کی۔ پاکستان کو جوہری طاقت بنانے میں کردار ادا کرنے والے تمام افراد کو مسلح افواج خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔