لاہور( جنگ نیوز) نوازشریف کو گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کیلئے این او سی مل گیا،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو گلگت بلتستان کے دورے کیلئے الیکشن کمیشن نے این او سی جاری کر دیا۔سابق وزیراعظم نواز شریف آج 2 جون کو انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچیں گے، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے نواز شریف کے دورے کی منظوری دے دی۔الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے انتخابی دورے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ جاری کر دیا، نواز شریف کا دورہ انتخابی ضابطۂ اخلاق کی پابندی سے مشروط قرار دیا گیا ہے۔الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔