اسلام آباد (خبر نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی اور آمرانہ طرزِ حکمرانی کی ایک شرمناک مثال پیش کرتے ہوئے حکمران اتحاد اور اس کے طاقتور سرپرستوں نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کھلی جبر، دھمکی اور امتیازی سلوک کی پالیسی اختیار کر لی ہے، جس سے نام نہاد "شفاف انتخابات" کا ڈھونگ بے نقاب ہو چکا ہے۔نون لیگ، پی پی پی رہنما بلا روک ٹوک انتخابی مہم چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کو دانستہ خاموش کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ دیگر اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ گلگت بلتستان کی جانب روانہ ہو رہے ہیں تو پوری دنیا اس وفاقی حکومت کا اصل جابرانہ چہرہ دیکھ رہی ہے، جو امتیازی انصاف اور کھلی آمریت پر قائم ہے۔