• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، انڈس واٹر کمشنر کی عدم تعیناتی پر وفاق سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے انڈس واٹر کمشنر کی عدم تعیناتی پر وفاق سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یکم ستمبر 2025 سے عہدہ خالی پڑا ہوا ہے،انڈس واٹر ٹریٹی کے آرٹیکل 8 کے مطابق انڈس واٹر کمشنر مستقل ہونا چاہئے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ گذشتہ روز جوڈیشل ایکٹوزم کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل اظہر صدیق عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یکم ستمبر 2025 سے عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید