• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسٹائل برآمدات میں 10.43 فیصد اضافہ، مالیت1.656 ارب ڈالرہوگئی

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ) پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی 2026میں10.43فیصد اضافے کے ساتھ 1.656ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ جولائی تا مئی مالی سال2025-26کے دوران مجموعی برآمدات بڑھ کر 18.22ارب ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 17.88 ارب ڈالر تھیں۔اگرچہ ٹیکسٹائل شعبہ برآمدات میں بتدریج بہتری دکھا رہا ہے، تاہم صنعت کو مقامی کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی، توانائی کی بلند لاگت اور خام مال کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

اہم خبریں سے مزید