اسلام آباد ( طاہر خلیل)گلگت بلتستان انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے وزارت داخلہ نے جامع سیکورٹی پلان کی منظوری دے دی ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکورٹی ادارے انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھیں اور ووٹرز کو محفوظ،پرامن ماحول کی فراہمی یقینی بنا ئیں ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے ، گلگت بلتستان میں انتخابی مہم اور ووٹر کو پر امن محفوظ ماحول کی فراہمی سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں جامع بریفنگ دی گئی ۔