کراچی (نیوز ڈیسک) صدرٹرمپ کی اسرائیل کو تسلیم کرانیکی خواہش، جنگ نے راستہ مزید مشکل بنا دیا۔ عرب ممالک میں امریکا و اسرائیل پر اعتماد میں کمی،ابراہیمی معاہدوں کی توسیع آسان دکھائی نہیں دیتی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کیساتھ ممکنہ معاہدے کے تناظر میں عرب ممالک، پاکستان اور ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کر کے ابراہم معاہدوں کو وسعت دیں، تاہم مبصرین کے مطابق جاری جنگ اور خطے کی کشیدہ صورتحال نے اس ہدف کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی حالیہ پالیسیوں کے باعث متعدد عرب ممالک میں اعتماد کمزور ہوا ہے۔