اسلام آباد( رانا غلام قادر )چیئر مین سی ڈی اے چیرمین سہیل اشرف نے اسلام آ باد کی چار مارکیٹوں آبپارہ ،کوہسار،سپر اور جناح سپر مارکیٹ کی تزین وآرائش کے تقریبا ایک ارب روپے کے ٹینڈر میں بد عنوانی کا نوٹس لے لیا، ٹینڈر سیکورٹی کلیرنس کی قابل اعتراض شرط کو ختم کردیا اور ٹینڈر وصولی کی تاریخ میں توسیع کردی غلطی کے ذمہ دار چار افسروں ڈی جی انفرا سٹرکچر حبیب اللہ شیخ ۔ ڈائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹی ننس مدثر پرویز۔ ڈپٹی دائریکٹر مارکیٹس اینڈ روڈز مینٹی ننس نقیب اللہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پرو کیورمنٹ عابد فاروق کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔