• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتیاں سندھ دیہی 4، سندھ شہری کی 2 اسامیاں

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بڑی تعداد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک کنٹرول اور دیگر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادارے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 32اسسٹنٹ ٹریفک کنٹرول بھرتی کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں جو کوٹہ مختص کیا گیا ہے اس میں میرٹ 2، پنجاب 16، سندھ دیہی 4، سندھ شہری 2، خیبر پختونخواہ 4 شامل ہیں۔ اسی طرح 35 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئرپورٹ سروسز اور 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے۔ کوٹہ مندرجہ بالا تناسب سے ہی رکھا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید