کراچی (نیوز ڈیسک) AIبراہِ راست ذاتی کمپیوٹرز میں،این ویڈیا نے نیاسپر چپ متعارف کرادیا۔ نیا RTX Spark چپ مصنوعی ذہانت کو لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ میں لانے کے لیے تیار، چپ AI ایجنٹس کو کلاؤڈ کے بغیر لوکل سطح پر چلائیگی، میڈیٹیک کیساتھ ملکر نئی ٹیکنالوجی تیار کی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کمپنی این ویڈیا نے ایک نیا RTX Spark چپ متعارف کرایا ہے جو لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں براہ راست مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں فراہم کرے گا۔