لاہور( جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجٹ منظور ہوجائے گا، عوامی توقعات پوری نہیں ہونگی،کوٹ لکھپت جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے،پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف کی شرائط سے نجات مشکل دکھائی دیتی ہے۔