• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، سعودی عرب نے پہلےIMF سے معاملات طے کرنے کا کہا، مفتاح اسماعیل

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سیاسی جماعتوں کے درمیان چارٹر آف اکانومی(میثاق معیشت) کرنے کی حمایت کی ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہناہے کہ پٹرولیم پر سبسڈی ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کر لیا ہے، چین سعودی عرب اور قرض دینے والے عالمی اداروں نے کہا ہے کہ پہلے پاکستان آئی ایم ایف سے معاملات کو طے کرے ۔ نٹ شیل اور پاکستان کارپوریٹ گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ نیشنل اکانومی ڈائیلاگ سے موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابقہ وزیر خزانہ شوکت ترین کے علاوہ اوورسیز چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر غیاث خان، پاکستان بزنس کونسل کے محمد اورنگزیب، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیف ایگزیکٹو فرخ ایچ خان، انفرا ضامن کی چیف ایگزیکٹو ماحین رحمان اور ڈاکٹر امجد وحید نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس ان لائن مذاکرے سے اپنے کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا کہ پاکستانی معیشت ایک مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے ، وفاقی حکومت کا خسارہ 5600 ارب تک پہنچ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید