• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹرز کو مسابقتی ممالک جیسی مساوی سہولتیں دینا ہونگی

اسلام آباد (حنیف خالد)پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کو مسابقتی ممالک جیسی مساوی سہولتیں دینا ہونگی، خصوصی یوٹیلٹی نرخوں کے پالیسی اقدام کو جاری رکھنا ناگزیر ہے،حکومت کی یقین دہانیوں اور عزم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برآمد کنندگان نے ایکسپورٹ کے فروغ کیلئے اپنی صنعتوں کو فروغ دینے کی خاطر گزشتہ 10 ماہ میں مزید نئی سرمایہ کاری کی ہے اور اس عرصے کے دوران صنعتی توسیع کیلئے نئی مشینری کی خریداری کیلئے 70کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی ہے۔ بجز اس حقیقت کے کہ علاقائی ممالک غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہت زیادہ فوائد اور مراعات پیش کرتے ہیں۔ جاوید بلوانی نے ایک تقریب میں کہا کہ اس سے معاشی مشکلات بھی کئی گنا بڑھ جائیں گی اور برآمد کنندگان اپنی صنعتوں کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ صرف برآمد کنندگان ہی پاکستان میں زرمبادلہ کی شکل میں امریکی ڈالر لا رہے ہیں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ انڈسٹری علاقائی مسابقتی ممالک سے سخت مقابلے کے تناظر میں سخت جدوجہد کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید