• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت شاہ شمس تبریز ؒ کا 769واں 3روزہ عرس یکم جون سے شروع ہو گا

ملتان (سٹاف رپورٹر ) برصغیر پاک و ہند کے روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری ؒ کا 769واں 3 روزہ سالانہ عرس یکم جون سے شروع ہو گا، عرس کے پہلے روز سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی، تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز ودیگر عمائدین مزار کو غسل دیں گے اور چادر پوشی کی جائے گی اسی طرح دیگر ایام میں بھی تقریبات جاری رہیں گی اس سلسلے میں مخدوم سیدعلی مہدی شمسی، خاور شفقت بھٹہ، سید طالب حسین پرواز نے کہا ہے کہ سالانہ عرس مبارک میں سندھ سمیت دور دراز سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین شرکت کریں گے اسی لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ سالانہ عرس مبارک کے تین ایام کے دوران علی چوک دولت گیٹ سے دربار عالیہ تک روڈ پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے، پانی اور چونے کا روزانہ چھڑکاؤ کیا جائے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انتظامیہ صفائی کے نظام کو خصوصی طور پر یقینی بنائے، محکمہ صحت ملتان انتظامیہ زائرین کی آمد کے پیش نظر دربار شاہ شمسؒ پر میڈیکل کیمپ لگائے، ریسکیو 1122کی کم از کم دو گاڑیاں عملہ سمیت ڈیوٹی دیں تاکہ دور دراز سے آنے والے زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، علی چوک دولت گیٹ سے دربار عالیہ تک تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے، ضلعی انتظامیہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے۔
ملتان سے مزید