ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم مرتضیٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملزم کو تین کلوگرام چرس برآمد ہونے کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا، جہاں تفتیشی افسر نے جوڈیشل کسٹڈی کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کو 8 جولائی کو چالان سمیت دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔