• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ ملتان کے پروموشنل بورڈ کا اجلاس،متعدد ملازمین کی ترقی کی منظوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن و چیئر پرسن تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ ملتان کے پروموشنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گریڈ 16 کے محمد خالد کو گریڈ 17 میں سپرٹنڈنٹ کی سیٹ اور گریڈ 14 کے محمد کامران کو گریڈ 16 میں اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ کمشنر عامر کریم خاں نے تمام ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیانت داری سے کام کرنا افسران و ملازمین کا طرہ امتیاز ہے،انہوں نے ترقی پانے والے ملازمین میں آڈر بھی تقسیم کیے۔سیکرٹری ملتان تعلیمی بورڈ خرم قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملتان سے مزید