• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان شہر اور گردونواح میں24گھنٹے میں ڈکیتی و چوری کی40و ارداتیں

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور گردونواح میں24گھنٹے میں ڈکیتی وچوری کی چالیس وارداتیں،، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں میاں محمد صدیقی سے نامعلوم ملزمان موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، تھانہکینٹ کے علاقے میں احتشام سے ملزمان نے موبائل فون چھین لیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں کاشف سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عباس ظفر سے چار ڈاکو 14لاکھ لوٹ کر لے گئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں علی عثمان سے تین ڈاکو موٹرسائیکل اورموبائل لے اڑےجب کہ کینٹ کے علاقے میں محمد علی اور نقاش کی موٹرسائیکلیں، جلیل آباد کے علاقے میں ثوبیہ کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں افتخار الحسن کی موٹرسائیکل، اللہ نواز کا انورٹر و تار، شاہ شمس کے علاقے میں محمد حسین کا موبائل فون، ممتاز آباد کے علاقے میں رحمت علی کے گھر سے44ہزار سمیت طلائی زیورات اور قیمتی ملبوسات، اختر حسین کےڈیڑھ لاکھ روپے، بشیر احمد کے گھر سے بجلی کا میٹر، رانا خالد کا موبائل فون و نقدی، مشتاق اورنور شاہ کا موبائل فون،نیو ملتان کے علاقے میں رضوان کا سامان، شاہ رکن عالم کے علاقے میں محمد علی ، عبدالرحیم اور غلام مصطفیٰ کے موبائلفونز، یوسف کی موٹرسائیکل، ناصر کابجلی کا میٹر،دہلی گیٹ کے علاقے میں رائوشاہد علی کاٹرانسفارمر تار، دولت گیٹ کے علاقے میں فیصل رفیق کا موبائل فون، لوہاری گیٹ کے علاقے میں عمران اور یعقوب کیموٹرسائیکلیں، حرم گیٹ کے علاقے میں فیاض کا واٹر پمپ اور دیگر سامان،جان شیر خان اور عمران یوسف کے موبائل فونز،مخدوم رشید کے علاقے میں عرفان کا موبائل فون، صدر شجاع آباد کے علاقے میں شکیل کا سامان، سرفراز احمد کی میٹر تار، خلیل احمد کا موبائل فون اورنقدی، محمد احمد کا سریا گارڈر، صدر جلالپور کے علاقے میں شوکت رسول کا موبائل فون، یوسف کی گائے، آصف کی سولر پلیٹیں اور سٹی جلالپور کے علاقے میں حنیف قریشی کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید