ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ملتان کی پانچ یونین کونسلوں میں 3 جولائی سے 5جولائی تک تین روزہ شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر تیمور آصف خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریونٹیو سروسز)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ملتان نے ڈاکٹر عابد حسین ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ملتان کے ساتھ مل کر ضلع ملتان کی پانچ یونین کونسلوں میں 3 سے 5 جولائی 2025 کو ہونے والی آئندہ خصوصی پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایا گیا ہے اورٹیموں کی چیکنگ اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا۔