• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر وسیم حامدنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روڈ حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں ضلعی محکموں کو لوڈ منیجمنٹ اور موثر ٹریفک پلان تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنےآفس میں منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اجلاس اور ایکسڈنٹ ریویو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کی، اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار اور ضلعی محکموں کے حکام نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹریفک پولیس ،ریسکیو اور سیکرٹری آر ٹی اے پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ حادثات کے محرکات جاننے کے ساتھ ان میں کمی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گی ۔
ملتان سے مزید